صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین

Jul 17, 2026 | 17:11:PM
صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب کارروائیوں پر فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔

بنوں میں کامیاب کارروائی پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

فورسز کے افسران اورجوان ہمارے سر کا تاج اور اصل ہیرو ہیں۔ بنوں آپریشن کی کامیابی ارض ِوطن کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ اور اتوار کو کونے راستے بند ہوں گے، ٹریفک پلان جاری