سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ اتنی بڑی ہو گئی کہ دیکھنے پر یقین نہ آئے

Jul 17, 2023 | 23:23:PM
سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ اتنی بڑی ہو گئی کہ دیکھنے پر یقین نہ آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں ’منی‘ کا کردار نبھانے والی چھوٹی بچی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ دیکھنے پر یقین نہیں ہوتا۔

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی سال 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں ان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی ’منی‘ کا اصل نام شالی ملہوترا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ کی المناک موت

سوشل میڈیا صارفین بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ صرف 8 سالوں میں اتنی بڑی ہو گئی ہیں کہ دیکھنے والوں کو یقین نہیں آ رہا کہ یہ وہ ہی ’منی‘ ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں شالی ملہوترا نے سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی چھوٹی سی لڑکی ’منی‘ کا کردار نبھانے والی شالی ملہوترا تب محض 8 سال کی تھیں لیکن اب وہ اتنی بڑی ہو گئیں ہیں کہ ان کو دیکھ کر سب حیران ہو گئے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ان حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر ممبئی کے ایک ڈانس سکول کے باہر کی ہیں جہاں اداکارہ نے ڈانس کلاس کے بعد فوٹوگرافرز کو مسکراتے ہوئے تصاویر بنانے دیں۔ ان کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے حیرانگی اور تعجب سے بھرپور تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ صارفین ان کی قدرتی خوبصورتی، ان کے قد کاٹھ، ان کی مسکراہٹ اور غیر یقینی تبدیلی پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔