آصف علی زرداری سے کئی سیاسی رہنماﺅں کی ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت

Jul 17, 2023 | 23:10:PM
آصف علی زرداری سے کئی سیاسی رہنماﺅں کی ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت
کیپشن: آصف زرداری سے سیاسی رہنما ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری سے کئی سیاسی رہنماﺅں نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب رانا ارتضیٰ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جبکہ فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر رانا ارسلان جاوید پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس کے علاوہ ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔پی پی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہری پور سے تعلق رکھنے والے علی جواد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا