یو اے پی ریلوے منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

Jul 17, 2023 | 22:55:PM
یو اے پی ریلوے منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ازبکستان، افغانستان، پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبہ کے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ازبکستان، افغانستان، پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبہ کے سلسلے میں تینوں ممالک کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس وزارت ریلوے اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان ریلویز کے سیکریٹری چیئرمین سید مظہر علی شاہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، افغانستان کے وفود کی قیادت افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او الحاج بخت الرحمان شرافت نے کی جبکہ جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ مسٹر دیکھکانوف ڈی ٹی نے ازبکستان کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

ورکنگ گروپ نے اجلاس میں منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی جبکہ مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کی تقریب 18 جولائی 2023 کو اسلام آباد میں ہی منعقد ہو گی۔ منصوبے کے اہم مقاصد میں ترمیز، مزار شریف، لوگر، خرلاچی روٹ کے ذریعے ازبکستان ریلوے کو پاکستان ریلوے سے جوڑ نا شامل ہے، یو اے پی (UAP) ریلوے پراجیکٹ نہ صرف شریک ممالک کے درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ منصوبہ پورے خطے کے لوگوں کے درمیان بہتر روابط بھی فراہم کرے گا۔

 منصوبہ سے منسلک ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز  دونوں کو سپورٹ کرے گی، ریلوے لائن علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی میں حصہ اہم  کردار  ادا کری گی، فریقین نے تکنیکی معاملات ، فنانسنگ کے ذرائع اور منصوبے کے جلد نفاذ کے لیے دیگر اہم پہلوؤں کے لیے ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا ہے، فریقین نے حتمی روٹ اور اس کے نفاذ کے طریقوں پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں تینوں ریلوے کے ماہرین کے پیشہ ورانہ کام کو سراہا۔