PP158: مرد و خواتین 1 ہی کمرے میں ووٹ ڈالنے پر مجبور

Jul 17, 2022 | 10:45:AM
فائل فوٹو
کیپشن: PP158: مرد و خواتین 1 ہی کمرے میں ووٹ ڈالنے پر مجبور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں مردوں اور خواتین کے لیے ایک ہی کمرے میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ حلقے کے پولنگ اسٹیشن نمبر 102 میں مرد اور خواتین دونوں ایک ہی جگہ پر ووٹ کاسٹ کرنے پر مجبور ہیں۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے اکٹھے پولنگ اسٹیشن بنانے پر غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔