بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Jul 17, 2022 | 10:25:AM
 بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: بھارتی مسافر طیارہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی مسافر طیارے نے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ائیر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدرآباد  دکن جا رہا تھا کہ اس دوران  طیارے میں تکنیکی خرابی  پیدا ہو گئی جس پر کپتان  نے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت  مانگی،بھارتی نجی ائیرلائن کے طیارے کے کپتان نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر طیارے کو  بحفاظت لینڈ کرایا۔

فنی خرابی کا شکار ہونے والا بھارتی طیارہ ائیربس 320 ہے جس میں 180 مسافر سوار ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی   بھارت کی ایک نجی ائیر لائن کے طیارے نے تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔  

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بڑا اعتراف کر لیا