کترینہ کیف کی سالگرہ پر وائرل تصویر نے  مقبولیت کے نئے ریکا رڈ بنا دیئے 

Jul 17, 2021 | 19:04:PM
کترینہ کیف کی سالگرہ پر وائرل تصویر نے  مقبولیت کے نئے ریکا رڈ بنا دیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)بالی وڈ کی معروف ا داکارہ کترینہ کیف کو با ربی ڈو ل بھی پکا را جا تا ہے ۔ان کی فلمیں شا ید ہی نا کا م ہوئی ہوں مگر ان کی کا میا بی کا تنا سب  بہت زیادہ ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ  نے اپنی سالگرہ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی نئی دلکش تصویر شیئر کر دی۔

اداکارہ  نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سوئمنگ پول میں کھڑی مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ سب کی ہمیشہ سے ملنے والی محبت کے لیے بہت شکریہ۔‘

یا د  رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اپنی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں رہی تھیں۔

 کرینہ کپور، مادھوری ڈکشٹ اور انوشکا شرما کی جانب سے بھی کترینہ کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے۔اداکار سلمان خان نے بھی کترینہ کیف کومبارک باد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ادا کا رہ مہوش حیات کی نئے چیلنج کیساتھ ڈانس ویڈیووائرل