صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیل نہ کیا جائے: امریکی وزارتِ خارجہ کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی وزارتِ خارجہ نے اپنے فارسی زبان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری ایک پیغام میں ایران کی جانب سے صدر ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف بیانات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’اگر اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے اثاثوں پر حملہ کرے گا تو اسے ایک نہایت طاقتور ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ان کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔
پیغام کے ایک اور حصے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور دوبارہ خبردار کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ ہفتوں میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے مظاہرین کو مارنے اور قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری رکھا تو امریکہ سخت ردعمل دے گا۔
اپنے تازہ ترین بیانات میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے 800 افراد کو سزائے موت دینے سے گریز کیا جس کے لیے اسلامی جمہوریہ کی ’قیادت‘ کے شکر گزار ہیں، دوسری جانب ایران کے رہبر علی خامنہ ای نے آج ایک خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مجرم‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق