عازمینِ حج کیلئےمناسک کی تیاری کے کیمپ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی شرکت کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران اسلم) عازمین کو مناسکِ حج کیمپ کی تیاریوں کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ حج کی ہدایات سامنے آ گئیں۔
وزارت حج نے متعلقہ کیمپس میں تیاریوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب فوڈاتھارٹی اور دوسرے معاون اداروں کو بھی عازمینِ حج کو مناسک کی ادائیگی کے لئے تیاری کروانے کے لئے لگائے جا رہے اس خصوصی کیمپ میں شرکت کی درخواست کردی گئی ہے۔
فیصل آباد میں فیصل آباد شہر، ضلع اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عازمینِ حج کی تربیت 13 اور 14 فروری کو اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی میں ہو گی ۔
حج تربیت کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا، اختتام 14 فروری 2026 کو ہوگا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی عازمین کو خوراک کی حفظانِ صحت پر بریفنگ دے گی۔
ریسکیو 1122 کے ماہرین بھی عازمین کو ہنگامی طبی امداد کی تربیت دیں گے۔
تربیتی سیشن میں خواتین کے مسائل اور سوالات کے جوابات کے لیے لیڈی ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گی۔
عازمین کو مناسکِ حج کے ساتھ جدید موبائل ایپس کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔