سی ایس ایس 2025 میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر

Jan 17, 2026 | 11:45:AM
 سی ایس ایس 2025 میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج فروری کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔

مقابلے کے امتحان 'سی ایس ایس 2025' میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،  فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ آئندہ ماہ فروری کے آخری ہفتے میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے وابستہ باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، سی ایس ایس 2025 کا تحریری امتحان و دیگر مراحل کامیابی سے عبور کرنے والے 80 فیصد سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ امیدواروں کے انٹرویوز بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے، ایف پی ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس 2025 میں امیدواروں کی حتمی کامیابی کا تناسب محض اڑھائی فیصد کے لگ بھگ رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لئےاچھی خبر

 یاد رہے کہ سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.77 فیصد رہا تھا، تحریری امتحان کے نتائج 22 اگست 2025 کو جاری کئے گئے تھے، حتمی طور پر کامیاب امیدواروں کو گریڈ 17 میں مختلف وفاقی سروسز اور گروپس میں ایلوکیشن دی جائے گی، کامیاب امیدواروں کی ایلوکیشن پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، کسٹمز اینڈ ایکسائز، پوسٹل گروپ، انکم ٹیکس گروپ، انفارمیشن گروپ، فارن سروس آف پاکستان، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس، آفس مینجمنٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ) میں کی جائے گی