دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی )دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لئےاچھی خبرآگئی۔
دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اب پنجاب میں معمولی فیس ادا کرکےاپنی گاڑی رجسٹرڈ کرواسکیں گے,تاہم پنجاب میں رجسٹریشن کےلئےگاڑی جس صوبے میں رجسٹرڈ ہوگی وہاں سے این او سی درکارہوگا۔
ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ کاکہناہے کہ دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اب پنجاب میں اپنی گاڑی ٹرانسفر کرواسکیں گےجس کی معمولی فیس ہوگی، گاڑی جس صوبے میں رجسٹرڈ ہوگی وہاں سےمالکان این او سی لےکرآئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاہسپتال میں طبی معائنہ
ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ کے مطابق ایکسائز حکام آن لائن چیک کرکے گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کرکے نمبر درج کریں گے،دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیاں پنجاب کی روڈز استعمال کرتی ہیں لیکن ٹیکس دوسرے صوبوں کو دیتی ہیں،پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ وئیر تیار کرلیا گیا ہے اوررواں ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسفر اور رجسٹریشن کاآغاز کردیا جائےگا۔