سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاہسپتال میں طبی معائنہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں ہوا،ان کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئے جو تسلی بخش رہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سعودی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے مفت علاج، وزیر اعظم نے پروگرام کا اجراء کر دیا
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تھے۔