گوادر؛ کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی،11افراد جاں بحق ،15زخمی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عیسیٰ ترین )گوادرمیں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کےقریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔
مسافر بس کراچی سے جیوانی جارہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کےقریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھامیں دھند کے باعث مزدہ نہر میں جاگرا،14 افراد جاں بحق ،9 زخمی
ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق اورپندرہ زخمی ہوگئے ،العثمان نامی مسافر کوچ کراچی سے جیوانی جارہی تھی۔