سرگودھامیں دھند  کے باعث مزدہ نہر میں جاگرا،14 افراد جاں بحق ،9 زخمی

Jan 17, 2026 | 08:44:AM
سرگودھامیں دھند  کے باعث مزدہ نہر میں جاگرا،14 افراد جاں بحق ،9 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سید زوار حسین کاظمی)سرگودھا میں خوفناک ٹریفک حادثہ،  کوٹ مومن کے قریب دھند کے باعث مزدہ نہر میں جا گرا ، حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے،،، حادثے کا شکار افرا دکا تعلق ایک ہی گھرا نے سے ہے، تمام افراد جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق جنازے میں شرکت کیلئے جانے والے افراد کو موت نے گھیر لیا، سرگودھا میں دھند کے باعث   کوٹ مومن کے قریب مزدہ نہر میں جا گرا ۔

  حادثے میں 14 افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی میں سے کئی افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،  حادثے کا شکار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد جارہےتھے، زیادہ ہلاکتیں ٹرک تلے دبنے کیوجہ سے ہوئیں۔