مرمتی کام،کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟

Jan 17, 2026 | 09:09:AM
مرمتی کام،کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) آج مرمتی کام کے نام پر شہر قائد کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی جس کا دورانیہ 15 گھنٹے بھی ہو سکتا ہے۔

کے-الیکٹرک کے 44 فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی بند کی جائے گی، فیڈرز پر 12 گھنٹے تک بجلی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرمت کے نام پر بجلی کی بندش لوڈشیڈنگ شیڈول کے علاوہ کی جائے گی، کام 15 گھنٹے کے دورانیہ تک کیا جا سکتا ہے، لاکھوں شہری ہفتے کی صبح سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک حادثہ،جنازے میں شرکت کرنے والوں کو موت  نے گھیر لیا

 لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، ڈیفنس، شاہ فیصل، نورس چورنگی، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا اور انڈسٹریل فیڈرز بند ہوں گے۔

گیس کی بندش کا اعلان

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے آج اور کل  تمام انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند ہو گی جبکہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بھی 2 دن گیس کی فراہمی بند ہوگی۔

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد بجلی جبکہ انڈسٹری گیس سے محروم رہے گی۔