عمران خان کے قریبی ساتھی مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ، امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 گرفتار

Jan 17, 2024 | 01:38:AM
عمران خان کے قریبی ساتھی مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ، امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 گرفتار
کیپشن: مدثر مچھیانہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں عمران خان کے قریبی ساتھی مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جس دوران 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سول پولیس نے چھاپے کے دوران ان افراد کو روڈ بلاک کرنے اور نعرے بازی جیسی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان گرفتار افراد میں امریکی پولیس میں خدمات سرانجام دینے والا نوجوان بھی شامل ہے جس کا نام زین چیمہ بتایا گیا ہے۔

زین

پاکستانی نژاد امریکی پولیس اہلکار زین چیمہ

چیمہ نیویارک پولیس میں تعینات ہے اور چند روز قبل ہی وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آیا ہوا تھا، گزشتہ رات وہ اپنے دوست سے ملنے گھر سے نکلا تو پولیس نے سیاسی پارٹی کا کارکن سمجھ کر گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرلیا۔