ہیوسٹن ہریکینز کا دورہ پاکستان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

Jan 17, 2023 | 12:48:PM
ہیوسٹن ہریکینز کا دورہ پاکستان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی
کیپشن: یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی
سورس: ہیوسٹن ہریکینز ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہیوسٹن ہریکینز 25 جنوری کو دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ رہی ہے، جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سینٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 31 جنوری کو ہوگا۔