چینی کا ایک اورسکینڈل۔۔ چوری چھپے فروخت !!!

Jan 17, 2021 | 10:35:AM
چینی کا ایک اورسکینڈل۔۔ چوری چھپے فروخت !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک ہی حکومت میں دوسرا چینی سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ پنجاب میں شوگر ملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر چوری چھپے چینی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سکینڈل سامنے آنے کے بعد کین کمشنر پنجاب کی جانب سے  پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔کین کمشنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گنا بھی چوری چھپے خریدا جا رہا ہے اور چینی کی فروخت بھی ہو رہی ہے۔ حکومت چینی اور گنے کی چوری چھپے فروخت کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی زائد قیمت کا ذمہ دار مڈل مین کو قرار دے دیا ہے۔