عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ تک ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات 30 منٹ تک جاری ہی جس میں بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کی ملاقات کرا دی گئی ہے تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں یا بہنوں میں سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد:پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیشرفت