کہتےتھےکہ ہم آتےنہیں،ہم آئےتوملاقات نہیں کروائی، بیرسٹر گوہرکی اڈیالہ جیل کےباہرگفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بھی پی ٹی آئی کے بانی سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا روز آج تھا۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ بانی کے ساتھ ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل گئے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
ماربل فیکٹری ناکے سے دونوں رہنما واپس چلے گئے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے جیل حکام کو ملاقاتیوں کی جو فہرست بھیجی گئی تھی اس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ کا نام ملاقات کی فہرست میں شامل تھا
بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا، اگر حکومت کہہ رہی تھی کہ ملاقات کیلئے آو، ہم آئے ہیں تو ملاقات نہیں کروائی۔ یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، آج ہم توقع کررہے تھے ملاقات ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا لوگ چاہتے ہیں کہ بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی مستند خبر آئے۔
انہوں نے کہا، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں کہ بانی کی آنکھ کیسی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے ملک کرائسس میں ہے۔ملاقات ہوجاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ چل جاتی۔ آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کروانی۔ فروری 2025 سے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کی بانی کے ساتھ ملاقات بند ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، کچھ بھی کرلیں پاکستان کی سیاست کا مین آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد:پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیشرفت
انہوں نے کہا، ہمارا مطالبہ تھا بانی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔ اور بانی کی فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔
حکومت نے ضرور کہا آپ اڈیالہ جیل آجائیں۔پارٹی نے مشورہ کیا ہم ایسا بالکل نہیں کرسکتے۔ یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے اور ہم نہیں آتے۔
سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا، حکومت سے کسی طرح کے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی ۔
سلمان اکرم راجا نے کہا، بانی کی ملاقات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ بانی کا حق ہے کہ وہ جو بات چاہیں اپنی فیملی سے کریں۔ آپ نے بانی کے صرف جسم کو قید کیا ہے آپ ان سے ان کی زبان اور جذبات نہیں چھین سکتے۔

سلمان کارم راجا نے کہا، قیدی کو ہر بات کہنے کا حق ہے قید میں لوگوں نے کتابیں لکھیں ہیں۔ یہ کہنا کہ بانی ملاقات میں سیاست پر بات نہیں کرسکتے ، یہ بالکل غلط ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی کے معائنے کے وقت ان کی فیملی کا ہونا ضروری تھا۔ ہم میں سے اگر کوئی ہوتا بھی تو ہماری بات سے کارکنوں کی تسلی نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیئے: کسی طور پر بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی;سلمان اکرم راجہ