سڑک بندش سے خاتون کی موت، پی ٹی آئی رہنما نے ذمے داری قبول کرلی 

Feb 17, 2026 | 17:17:PM
سڑک بندش سے خاتون کی موت، پی ٹی آئی رہنما نے ذمے داری قبول کرلی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک جام میں خاتون کی مبینہ ہلاکت پر غفلت کی ذمے داری قبول کرلی۔

ایک بیان میں شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش کے دوران ایمبولینسوں اور مریضوں کو گزرنے کے لیے ہمیشہ راستہ فراہم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سے کسی طور پر بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی;سلمان اکرم راجہ