سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی،مارکیٹ میں ہلچل

Feb 17, 2026 | 12:06:PM
  سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی،مارکیٹ میں ہلچل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں سونا 130 ڈالر سستاہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 5010 ڈالر سے کم ہوکر 4879 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ تبدیل ہوتی صورتحال کے بھی اثرات ہورہے ہیں،سرمایہ کار امریکہ کی فیڈریل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کے منتظر ہیں ۔

صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی پر پاکستان میں بھی بڑی کمی ہوگی،پاکستان میں ایک تولہ سونا 12 ہزار سے 13 ہزار روپے تک سستاہوسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے،وجہ جان کر یقین نہیں آئے گا،ویڈیو بھی وائرل

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے تھا۔