امن کی خاطر یوکرین میں فوج بھیجنے کو تیار ہیں، برطانوی وزیر اعظم

Feb 17, 2025 | 09:12:AM
امن کی خاطر یوکرین میں فوج بھیجنے کو تیار ہیں، برطانوی وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے کے تحت برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔

گزشتہ روز پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کا یوکرین سے 100سالہ شراکت داری کا معاہدہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی فوجیوں کو دیگر یورپی ممالک کے فوجیوں کے ساتھ یوکرین کے زیر قبضہ اور روس کے زیر قبضہ علاقوں کے درمیان سرحد پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا خاتمہ محض ایک عارضی وقفہ نہیں ہو سکتا، بلکہ یہ یوکرین کے مستقبل کی سلامتی کے لیے مستقل حل کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی فوج کے سابق سربراہ لارڈ ڈینٹ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی فوج اس قدر کمزور ہو چکی ہے کہ وہ مستقبل میں یوکرین میں کسی بھی امن مشن کی قیادت نہیں کر سکتی۔