بلاول بھٹو کی کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

Feb 17, 2023 | 23:24:PM
بلاول بھٹو کی کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شارع فیصل کراچی پر واقع پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا  کہ سندھ پولیس پہلے بھی دہشتگردی کو کچل چکی ہے،پورا یقین ہے کہ دوبارہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،سماج دشمن عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔