حیدرآباد میں گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ، تین افراد زخمی

Feb 17, 2023 | 18:36:PM
دھماکہ
کیپشن: دھماکہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حیدر آباد کے علاقے میں  گیس سلینڈر کا زورداردھماکہ ہو گیا ۔ 

حیدرآبادمیں تین نمبر تالاب کے ایک گھر میں گیس  سلنڈر  کا زورداردھماکہ ہو گیا ۔  دھماکے کے سبب گھر میں  آگ لگ گئی، دھماکےسے آگ لگ جانے کے سبب تین افراد زخمی ہوگئے ۔  واقع کی اطلاع کرنے پرفائربرگیڈ کا عملہ فوری  پہنچ گیا، زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے ایل پی جی گیس سلنڈر پاکستان میں گھروں، رکشوں اور ریسٹورانٹس میں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔پنجاب کا شہر گوجرانوالا ایسے سلنڈروں کو بنانے والی فیکٹریوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سلنڈر پھٹنے کی بڑی وجہ گیس سلنڈر کاغیر معیاری ہونا ہے۔ہر روز سلنڈر پھٹنے کے اوسطا دو واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں اوسطا چار سے چھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: