ایف آئی اے کی راولپنڈی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی کرنیوالا گروہ گرفتار

Feb 17, 2023 | 15:26:PM
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے موہن پورہ راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر کمرشل حوالہ ہنڈی کرنے والا گروہ دھر لیا
کیپشن: ایف آئی اے کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے موہن پورہ راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر کمرشل حوالہ ہنڈی کرنے والا گروہ دھر لیا۔

ملزمان میں سے دو کا تعلق افغانستان جبکہ تین افراد لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی سے ہے۔ 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی حوالہ ہنڈی کی رقم بر آمد ہوئی۔

رقم کے علاوہ بھاری تعداد میں حوالہ ہںنڈی کا ریکارڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، چیک بکس، ڈیپازٹ سلپیں بھی قبضہ میں لی گئیں۔ ملزمان چائنہ اور افغانستان حوالہ ہنڈی کیلئے رقم راولپنڈی، لاہور، فتح پور، چوک اعظم سکھر سے اکٹھی کرتے ہیں۔

سولر، ہوزری اور الیکٹرونکس کے کاروباری حضرات چائینہ میں اپنی ادائیگیاں اس گروہ کے ذریعے کرواتے ہیں۔ ملزمان نے راولپنڈی کے شہر میں 33 بینک اکاونٹس کا انکشاف کیا۔

ریکارڈ میں موجود تمام کاروباری حضرات کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام رقم چائنہ میں چائنیز آر ایم بی (RMB) اور امریکی ڈالرز میں کی جاتی ہے۔