سجل علی کی بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر بنائی گئی ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

Feb 17, 2023 | 12:59:PM
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کرینہ کپور خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے مشہور کردار ’پوجا‘ کو نئے انداز میں پیش کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کرینہ کپور خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے مشہور کردار ’پوجا‘ کو نئے انداز میں پیش کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

اس ویڈیو میں دونوں نے فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک سین کو اپنے انداز میں دوبارہ پیش کیا۔ سجل علی اور ہارون رشید دونوں نے ہی فلم کے اس منظر کو بہت زبردست انداز سے پیش کیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔ 

اب تک اس ویڈیو کو 84 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی آج کل اپنی نئی آنے والی برطانوی رومانٹک کامیڈی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی ریلیز کا بہت بے چینی سے انتظار کررہی ہیں جسے برطانوی فلمسازجمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا ہے۔