دی ہنڈرڈکرکٹ کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری،مہنگا ترین کھلاڑی کون؟

Feb 17, 2021 | 22:35:PM
دی ہنڈرڈکرکٹ کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری،مہنگا ترین کھلاڑی کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی ’دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 250 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں میں 36 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک لاکھ پائونڈز کی بیس پرائز کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی 80 ہزار پائونڈز کی بیس پرائز کے ساتھ دوسرے مہنگے ترین کرکٹرز کے گروپ میں شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب کی بیس پرائز 60 ہزار پائونڈز مقرر کی گئی ہے۔ حسن علی بھی دی ہنڈریڈ کے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہیں، ان کی ریزرو پرائیس 48 ہزار پائونڈز مقرر کی گئی ہے۔
وقاص مقصود، حسین طلعت، عماد وسیم اور فخر زمان دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں 40 ہزار پاونڈز بیس پرائز کے ساتھ جبکہ بلال آصف کی ڈرافٹ میں بیس پرائیز 32 ہزار پاونڈز کے ساتھ شامل ہیں۔
دیگر پاکستانی کرکٹرز بغیر کسی ریزرو پرائز کے فہرست میں شامل ہیں۔ ان کرکٹرز میں افتخار احمد، کامران اکمل، حیدر علی، فہیم اشرف، عماد بٹ، ظفر گوہر ،محمد حسنین، شرجیل خان، اعظم خان، سہیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد موسیٰ، محمد رضوان ،عثمان قادر ، حارث سہیل ، خوشدل شاہ، عثمان شنواری اور اسد شفیق شامل ہیں۔دی ہنڈرڈ کے میں آٹھ ٹیموں میں مجموعی طور پر 28 پوزیشنوں کیلئے کھلاڑی منتخب کرنے کیلئے پلیئرز ڈرافٹ پیر کو ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے محمد عامر پہلے ہی لندن اور شاہین شاہ آفریدی برمنگھم کے اسکواڈ میں برقررار ہیں۔