دنیا کی امیر ترین گلو کا رہ پر دیوتاﺅں کی تو ہین کا الزام ،سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا

Feb 17, 2021 | 21:10:PM
دنیا کی امیر ترین گلو کا رہ پر دیوتاﺅں کی تو ہین کا الزام ،سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معروف پاپ گلوکارہ ریانا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نیم عریاں تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان پر ہندو دیوی اور دیوتاﺅں کی توہین کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والی دنیا کی امیر ترین گلو کا رہ ریانا نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک روز قبل نیم عریاں تصویر شیئر کی جس میں خواتین کے زیر جامہ کے لیے اپنے ہی متعارف کرائے گئے برا نڈ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے جامنی رنگ کا زیر جامہ اور اسی رنگ کا ہار اور جھمکے بھی پہنے ہوئے ہیں۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ تصویر میں انہوں نے جو ہار پہن رکھا ہے، اس کے آخر میں ایک ڈیزائن بنا ہے، جس سے متعلق ہندوﺅں کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کے دیوتا ’بھگوان گھنیش‘ کا نقش ہے۔
 انڈیا ٹوڈے نے بتایا کہ ریانا کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد بھارت میں ٹوئٹر پر گلوکارہ کے خلاف مہم شروع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق  زیادہ تر افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان پر ہندو مذہب کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور انہیں یاد دلایا کہ ہندو مذہب ان کے فیشن کے استعمال کے لیے نہیں۔