خو بصورت یا دیں،جما ئما کی فلم میں ادا کاری کرنے والی سجل کی تصا ویر سو شل میڈیا پر وائرل

Feb 17, 2021 | 19:44:PM
خو بصورت یا دیں،جما ئما کی فلم میں ادا کاری کرنے والی سجل کی تصا ویر سو شل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سجل علی نے پاکستانی اور بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی تاہم جلد ہی وہ پہلی ہالی وڈ فلم میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق سجل علی نے فلم کی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستانی اداکارہ کی غیرملکی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
سجل علی اور جمائما گولڈ اسمتھ نے 16 فروری کو ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا،اگرچہ دونوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی یا نہیں تاہم سجل علی کی جانب سے جمائما کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر میں ’خوبصورت یادوں‘ کا جملہ استعمال کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔
اس فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جب کہ وہ فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔ کاسٹ میں سجل علی، بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چہ مگوئیاں ہیں کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مذکورہ فلم کی کہانی اپنی ذاتی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ ہدایت کاری کرنے والے بھارتی فلم ساز شیکھر کپور بھی ماضی میں بھی ہالی وڈ فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)