حلیم عادل 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Feb 17, 2021 | 13:27:PM
حلیم عادل 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزموں کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔عدالت میں دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزموں کے  5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  جس کی حلیم عادل کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس بنتا ہی نہیں  لہٰذا ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل، غلام مصطفیٰ، عبدالحسیب، محمود اور رمضان کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے پولیس کو ملزموں  کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ایس 88 ملیر کے ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقے میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو الیکشن کمیشن کی شکایت پر گرفتار کیا۔