این سی سی آئی کے تین اہلکاروں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے رشوت کے مقدمہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تین اہلکاروں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 19دسمبرتک ملتوی ہوگئی۔
سپشل کورٹ سینٹرل میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے رشوت کے مقدمہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تین اہلکاروں کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
سپیشل سینٹرل کورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔
اس کیس میں سلمان عزیز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ اور انسپکٹر علی رضا نے ضمانتیں دائر کی ہیں۔