یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے: عاصم افتخار کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت

Dec 17, 2025 | 08:30:AM
 یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے: عاصم افتخار کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے سڈنی حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی جانب سے سڈنی واقعے کی شدید مذمت کی گئی، عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیرعملدرآمد ضروری ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہئے، یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے، عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا کرسمس پر ملازمین کیلئے زبردست تحفہ، موجیں ہی موجیں