اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Dec 17, 2023 | 15:34:PM
اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ اور سبز لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،ایک تصویر میں درفشاں دوست کے ساتھ موجود ہیں اور اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں،اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں،انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم مقبول ڈراموں میں "کیسی تیری خود غرضی","پردیس" اور" بھڑاس" میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں, جبکہ ان کا حالیہ ڈرامہ سیریل" عشق مرشد" جن میں انکی  اداکاری کوبے حد پسند کیا جارہاہے ۔