شوہر نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی

Dec 17, 2023 | 10:10:AM
 کراچی میں ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملیر ریلوے کالونی باغ یوسف کے پورشن میں مشکور نامی شخص نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ) کراچی میں ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملیر ریلوے کالونی باغ یوسف کے پورشن میں مشکور نامی شخص نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق پورشن کے دوسرے فلور پر رہائش پذیر شخص کھڑکی سے دھمکیاں دیتا رہا کہ میڈیا کو بلاکر کوریج کرائی جائے میں اپنی کہانی سناوں گا۔

ایس ایس پی ملیر طارق الٰہی مستوئی کا بتانا ہے کہ متوفی اپنے مسائل بتانے کے لیے بار بار میڈیا کو بلانے کا مطالبہ کررہا تھا، پولیس نے پہنچ کر دھمکیاں دینے والے شخص کو منانے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ پولیس کے سمجھانے کے باوجود متوفی گھر کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ کردی۔ فائر ہونے پر پولیس پولیس سیڑھی لگا کر اندر داخل ہوئی تو خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں، جاں بحق میاں بیوی کا کمسن بچہ محفوظ حالت میں ملا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی حملے،درجنوں شہید،جوابی کارروائیوں میں 100اسرائیلی گاڑیاں تباہ

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مشکور کا اپنے والدین اور بھائیوں سے جائیداد کا تنازعہ تھا اس کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے جہاں انکی زمین بھی ہے۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے دو سالہ بچہ محفوظ حالت میں ملا۔  مقتولہ کی شناخت رخشندہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متوفی مشکور کافی عرصے سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔      

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔