خان صاحب اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتی حوصلہ کرنا پڑتا ہے،مریم اورنگزیب

Dec 17, 2022 | 21:55:PM
وفاقی وزیر اطلاعات، مریم اورنگزیب، عمران خان، خان صاحب، اسمبلیاں توڑنے، تاریخیں نہیں،
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر کہاہے کہ خان صاحب اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتی حوصلہ کرنا پڑتا ہے،اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے عوام اور میڈیا کا وقت ضائع کیا،عمران خان نے کوئی نئی بات نہیں کی،اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتی حوصلہ کرنا پڑتا ہے،اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں،
انہوں نے کہاکہ یہ ملک کے جمہوری تسلسل پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،یہ شور اس لئے کہ اپنی چوری کا شور کم ہوجائے،عمران خان جانتے تھے اقتدار جائے گا تو چوری ،ڈاکے سامنے آجائیں گے،وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ سے توجہ ہٹانے کیلئے شور مچا رہے ہیں،عمران خان نے زکوةٰکے پیسے اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کئے۔
انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ نے سازش کی تو انہیں ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی؟اختیار نہیں تھا تو اس وقت اسمبلیاں کیوں نہ توڑیں،کے پی اسمبلی ٹوٹی تو 9سال کی کرپشن عوام کے سامنے آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا