عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ،افواہیں پھیلانے والے ناکام رہینگے، پرویز الٰہی 

Dec 17, 2022 | 18:20:PM
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، عمران خان، مخالفین، سیاست کو زیرو،
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
 وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور حسین الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ اس موقع پر اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ہرفیصلے کا ساتھ دیں گے، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں واپس کردی،عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔مونس الٰہی کاکہناتھا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
عمران خان نے پرویز الٰہی کو آج خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی،پرویز الٰہی نے عمران خان کی دعوت قبول کر لی ،پرویز الٰہی خطاب کے موقع پر عمران خان کیساتھ بیٹھیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کے خطاب کے دورا ن موجود ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹے الزامات پر ڈیلی میل کی معافی شہبازشریف کی کامیابی ہے، برطانوی قانونی فرم