وزیراعلیٰ سے تلخ کلامی ،صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی

سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے

Dec 17, 2022 | 12:27:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب, چو ہدری  پرویز الٰہی ,24 نیوز ,سردار حسنین بہادر دریشک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل  وزیر اعلیٰ پنجاب کو بڑا جھٹکا ۔چودھری  پرویز الٰہی سے تلخ کلامی کے بعد  صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار حسنین دریشک نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا جس کی انہوں نے تصدیق بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزکابینہ اجلاس میں حسنین بہادردریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سےتلخ کلامی ہوئی تھی جس پر صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ  کر چلے گئے تھے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزرا بات کرنا چاہتے تھے مگر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کےساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا، ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود سردار حسنین بہادر نے  گفتگو جاری رکھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور استعفے کی دھمی دے کر اجلاس سے چلے گئے۔