فٹبال ورلڈ کپ: مراکش اور کروشیا آج تیسری پوزیشن کیلئے مدمقابل ہوں گے

Dec 17, 2022 | 11:05:AM
فٹبال ورلڈ کپ: مراکش اور کروشیا آج تیسری پوزیشن کیلئے مدمقابل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا میچ آج مراکش اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

مراکش نے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا غم بھلانے کی ٹھان لی۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، میسی کی فائنل میں شرکت مشکوک

دنیا کو حیران کرنے والے ہیروز آج تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر برانز میڈل سینے پر سجائے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔

انجریز کی وجہ سے مراکش ٹیم کو کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، کروشین ٹیم بھی زخم پر فتح کا مرہم رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ مراکش کی ٹیم ایونٹ میں تین اپ سیٹ کرکے تاریخ رقم کرچکی ہے۔