فٹبال ورلڈ کپ: فائنل سے قبل فرانس بڑی مشکل میں

Dec 17, 2022 | 10:44:AM
فٹبال ورلڈ کپ: فائنل سے قبل فرانس بڑی مشکل میں
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کے مابین کھیلا جائے گا اس سے قبل ہی فرانس کے 3 کھلاڑی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے 3 فٹبالر رافیل وران، ابراہیما کوناٹے اور کنگسلے کومان فلو کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے: فائنل کوئی بھی جیتے، ورلڈ کپ مراکش کے نام رہے گا

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلو سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو کمروں میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو فلو ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔