تین ملکی ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ، قومی ٹیم کا اعلان

Aug 17, 2025 | 11:40:AM
تین ملکی ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ، قومی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیاء کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سلمان علی آغا 17 رکنی اسکواڈ کے کپتان برقرار ہیں، فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت سکواڈ کا حصہ ہیں۔

محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جبکہ ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

مزید پڑھیں:حیرت انگیز فوائد کا حامل ہلدی والا دودھ