چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات, آنے والے ایونٹس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Aug 17, 2023 | 20:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی اور آنے والے ایونٹس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ  قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی، یہ ملاقات امریکی قونصل جنرل کی  الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی، ملاقات خوشگوار ماحول  میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا نیا پرومو ریلیز ، عمران خان کو بھی شامل کر لیا گیا

امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے ذکا اشرف کو معذور کرکٹ ٹیم کی  سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی جبکہ ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ میں کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا جبکہ امریکی قونصل جنرل نے ذکا اشرف اور پی سی بی کے  لیے آنے والے ایونٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔