تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

Aug 17, 2023 | 12:46:PM
محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید، روزینہ علی) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ 05،چکوال 02اورنارووال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین42،تربت،چلاس اورڈی آئی خان میں40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا۔

شہر لاہور میں موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہ ہونے پر حبس، گرمی اور گھٹن کی شدت برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ خرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ37 ڈگری تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق   بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

فضائی آلودگی میں شہر لاہور چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ فضائی آلودگی 156ریکارڈ کی گئی ہے،سی ای آر پی افس 174ریکارڈ،لاہور امریکن سکول166,یو ایص قونصلیٹ158,ایچی سن کالج 156,جوہر ٹاؤن میں103 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز 

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اورہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہوا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیزبارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔ بارش سے گرمی کا زور مکمل ٹوٹ گیاہے۔