ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز 

Aug 17, 2023 | 12:30:PM
 اسلام آباد کے بعد ملک بھرکے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے بعد ملک بھرکے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہو گی، 36 صحفات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزارروپے مقرر کردی گئی ،72 صفحات ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16500 اور ارجنٹ کے 27 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

36 صحفات پرمشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 مقرر، 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22500 روپے ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24750 اور ارجنٹ 40500 روپے ہو گی، نارمل پاسپورٹ کی فیسیں حسب سابق رہیں گی۔