طالبان کی حمایت،پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،عارف علوی

Aug 17, 2021 | 19:52:PM
 طالبان کی حمایت،پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،عارف علوی
کیپشن: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے،افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا،پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں موقف ہے،پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی سے جو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کرینگے،وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ لڑائی افغان مسئلے کا حل نہیں۔ عارف علوی نے کہاکہ افغانستان کا پڑوسی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا تعلقات ہمیشہ سے اچھے اور مضبوط رہے ہیں۔افغان عوام نے طالبان کو خوش آمدید کہا ہے،کوئی بھی ملک افغانستان کی سابق حکومت کے زوال کا ذمہ دار نہیں۔ افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔صدر مملکت نے کہاکہ طالبان نے ضمانت دی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں موقف ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان افغان معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ افغانستان میں کسی طرح بھی خونریزی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار ۔۔قطر سے کابل روانہ