ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار؟ ۔۔20 سا ل بعدقطر سے قندھار پہنچ گئے

Aug 17, 2021 | 17:36:PM
 ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار؟ ۔۔20 سا ل بعدقطر سے قندھار پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں جاری۔ اہم مشاورت کیلئے ملا عبدالغنی برادر 20سا ل بعد قطر سے قندھار  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان میں حالات معمول پر  اور کابل میں کاروباری مراکز کھل چکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر خصوصی طیارے کے زریعے قطر سے قندھار پہنچے۔ وہ  تحریک طالبان کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کابل میں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو پریس کانفرنس کے ذریعے بریف کیا جائے گا۔ ملا عبدالغنی برادر افغان عوام کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے حکومت میں شامل ہونے والے دیگر اہم نام بھی ظاہر کئے ہیں۔ ان میں سراج الدین حقانی، ملا محمد یعقوب، سہیل شاہین اور خیر اللہ خیر خواہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمین پھٹی نہ آسما ن گر ا۔۔ بھائی کی بہن سے مبینہ زیادتی کی کوشش

دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ کابل میں حالات نارمل ہو چکے ہیں۔ گورنمنٹ ملازمین کو کام پر واپس آنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے، بھارت کا رونا دھونا افغان حکومت ختم ہونے پر ہے، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کابل سے سفارتی عملے کے 120 ارکان کو واپس بلا لیا، بھارتی ائیرفورس کا خصوصی طیارہ عملے کو واپس لے کر بھارت پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل