صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر مساد بولوس کی وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات

Apr 17, 2026 | 18:28:PM
 صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر مساد بولوس کی وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر مساد بولوس نے وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے  تہنیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کی تعریف کی جس کی وجہ سے لبنان میں جنگ بند ہوئی۔

 فریقین نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں تاریخی اسلام آباد مذاکرات بھی شامل ہیں۔

مسٹر مساد بولوس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ۔علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ 

 مساد بولوس نے انسداد دہشت گردی، اقتصادی ترقی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے سمیت مشترکہ ترجیحات پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں امریکہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔