حکومت نے جانوروں پر ظلم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت نے جانوروں پرظلم کی روک تھام کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی نےکمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،کمیٹی کی سربراہی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے جبکہ کمیٹی ارکان میں وزیرمملکت داخلہ، ماحولیاتی کارکن اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
ٹی او آر کے مطابق کمیٹی کا مقصد جانوروں کے تحفظ کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی اقدامات مضبوط بناناہے جبکہ کمیٹی کوغیرقانونی جنگلی حیات کی تجارت اور سمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم،اویس لغاری کاخیرمقدم
ٹی او آر میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی حکومت کو بے گھر جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی منصوبے پیش کرے گی، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی کو 27 اپریل 2026 تک اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔