ڈاکوؤں نے بیوپاری سے 5 لاکھ روپےچھین لئے ، مزاحمت پر گولی مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

Apr 17, 2026 | 11:01:AM
ڈاکوؤں نے بیوپاری سے 5 لاکھ روپےچھین لئے ، مزاحمت پر گولی مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھینس کالونی میں 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوبیوپاری سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گزشتہ روز بھینس کالونی نمبر 5 پر ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بیوپاری کو لوٹ لیا۔

 ملزمان نے متاثرہ بیوپاری عبدالرسول سے 5 لاکھ روپے لوٹے اور مزاحمت پر گولی بھی ماردی جس پر  بیوپاری زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوپاری موٹر سائیکل سوار تھا جسے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان بیوپاری کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بیوپاری نے مزاحمت کی تو ڈاکو ؤں نے فائرنگ کرکے بیوپاری کو زخمی کردیا۔

سکھن پولیس نے روایتی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:لاہور: اسکوٹی چلاتی لڑکی سے موبائل چھن گیا، ملزم فرار، ویڈیو منظر عام پر آگئی