اقرا عزیز کے امید سے ہونے کی خبریں، شوہر یاسر حسین کا بیان بھی سامنے آ گیا

Apr 17, 2024 | 23:02:PM
اقرا عزیز کے امید سے ہونے کی خبریں، شوہر یاسر حسین کا بیان بھی سامنے آ گیا
کیپشن: اقرا عزیز اور یاسر حسین ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کے دوسری بار امید سے ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔دوسری جانب یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کردی۔

حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس تقریب کی چند تصاویر یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے جبکہ تصاویر سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اقرا عزیز اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ تصاویر میں اقرا عزیز اپنے پوز سے مداحوں کو اشارہ دے رہی ہیں کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں، تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے اقرا عزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب اپنے انسٹاگرا م پر یاسر حسین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہوگا تو جلد ہو جائے گا، ابھی نہیں ہو رہا ہے، بھائی آرام کریں۔